منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمیر شمس شاہوانی کا ارشد شریف کی موت پر 3 روزہ سوگ...

میر شمس شاہوانی کا ارشد شریف کی موت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی : چیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے ارشد شریف کے قتل پر اظہار دکھ و افسوس کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحافت ایک ایسا پیشہ ہے جس سے ہمارے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو انصاف ملتا ہے۔

صحافت کو نشانہ بنانا ہمارے عوام کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے لہٰذا اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور ان کے ایل خانہ کو امان میں رکھے۔

مزید پڑھیں:لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

چیرمین میر شمس شاہوانی پورے پاکستان میں ارشد صحافی کے لیے 3دن کا سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آئل ٹینکرز کے مالکان، ڈراہیورز، کلنرز، آفیسزز میں قرآن خوانی اور دعا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ان کے قتل کا از خود نوٹس لیں تاکہ کہیں اور کسی صحافی کے ساتھ ایسا ناروا سلوک نہ ہو
کیونکہ ہم ایسے دلیر نڈر نوجوان صحافی کو نہ کھو دے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمان کو جلد سے جلد کیفے کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی ناانصافی کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:بھارت میں شدید طوفان کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

صحافی برادری نے ہمیشہ ہمارے ٹرانسپورٹرز کا اور پورے پاکستان کا ہر غم و خوشی میں ساتھ دیا ہے۔ ہم ان کی قربانیوں کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں بھولیں گے۔ ہمارے کامیابی کے پیچھے صحافت کا بہت بڑا کردار ہے۔

چیرمین میر شمس شاہوانی آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صحافیوں کو اللّٰہ تعالیٰ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آمین

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں