ممبئی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ‘سترنگ’ نامی طوفان نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث بنگال اور اڑیسہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساحل کے قریب شمالی خلیج بنگال میں اٹھنے والے طوفان سترنگ کی وجہ سے مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کا سب سے گندا آدمی کہلانے والا شخص 94 سال کی عمر میں چل بسا
آئی ایم ڈی کے مطابق طوفان میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی اور 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سترنگا طوفان کی رفتار بتدریج بڑھے گی اور یہ ایک شدید طوفانی طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
اس دوران کولکتہ اور اس سے ملحقہ ہاوڑہ اور ہوگلی اضلاع میں بھی ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو آئندہ تین روز تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے دی
واضح رہے کہ تھائی لینڈ نے اس طوفان کو سائیکلون ’سترنگا‘ کا نام دیا ہے دوسری جانب ‘سترنگ’ طوفان کے باعث بنگلہ دیش میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں،
حکام نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، ایک اندازے کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔