منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینگندا ہونے کا ریکارڈ قائم کرنے والا 94 سالہ بزرگ چل بسا

گندا ہونے کا ریکارڈ قائم کرنے والا 94 سالہ بزرگ چل بسا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق کئی دہائیوں تک نہ نہانے پر "دنیا کا سب سے گندا آدمی” کہلانے والا ایرانی شخص 94 سال کی عمر میں چل بسا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمو حاجی جنہوں نے نصف صدی سے زیادہ عرصے سے نہا دھویا نہیں تھا اور اکیلا تھا اتوار کو جنوبی صوبہ فارس کے گاؤں دیجگاہ میں انتقال کر گیا۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے دی

ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حاجی نے "بیمار ہونے” کے خوف سے نہانے سے گریز کیا، لیکن پہلی بار چند مہینے پہلے گاؤں والے اسے غسل کے لیے غسل خانے میں لے گئے اور اسے نہلایا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2013 میں ان کی زندگی پر   عمو حاجی کی عجیب زندگی” کے عنوان سے ایک مختصر دستاویزی فلم بنائی گئی۔

اکرام الدین
اکرام الدینhttp://www.alert.com.pk
اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔
متعلقہ خبریں