ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینجگنو کی جانب سے پاکستان میں ون اسٹاپ پروکیورمنٹ کے مسائل...

جگنو کی جانب سے پاکستان میں ون اسٹاپ پروکیورمنٹ کے مسائل کے حل کیلئے "جگنو پرو ” لانچ

کراچی : پاکستانی بزنس ٹو بزنس ای کامرس اسٹارٹ اپ ، جگنو نے ملک کے طول و عرض میں پھیلے ، چھوٹے بڑے تمام انٹرپرائزز کے پروکیورمنٹ کے مسائل کے حل کے لیئے جگنو کے بعد اپنی نوعیت کاایک اور انقلابی پروکیورمنٹ سلوشن ” Jugnu Pro ” لانچ کر دیا ہے جو ون اسٹاپ شاپ ماڈل کے طور پر کام کرتے ہوئے دفاتر اور اداروں کے لیے خریداری کی سپلائی چین کی پیچیدگیوں کو کم کرتے ہوئے ان کا آسان حل پیش کرتا ہے ۔

پاکستان میں فی الحال دفاتر/صنعتی یونٹس، ہسپتال، تعلیمی اداروں، ہوٹل اور ریستوران وغیرہ میں استعمال ہونے والے مشروبات، اسٹیشنری، صفائی کی اشیاء، بنیادی الیکٹرانکس اور اجناس جیسے دفتری سامان کی روزانہ کی خریداری مختلف طریقوں سے کی جاسکتی ہے ، جس کیلئے ہول سیل اسٹورز اور الگ الگ برانڈز کے سپلائیرز یا ڈسٹری بیوٹرز وغیرہ کو اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے اور اس وجہ سے پروکیورمنٹ کے دوران اکثر قیمتوں کے تعین، مصنوعات کی دستیابی، ترسیل کے اوقات، اور لین دین کی شفافیت جیسے مختلف مسائل جنم لیتے ہیں ۔

"جگنو پرو "کا مقصد تمام کاروباری سپلائیز کے لیے ون اسٹاپ سلوشن کے ساتھ پروکیورمنٹ کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ جگنو انسٹیٹیوشنل سیلز کے سربراہ عمیر ہمدانی نے کہا کہ کارپوریٹ اور ادارہ جاتی پروکیورمنٹ ٹیمیں ہمیشہ اس وقت مشکل کا شکار نظر آتی ہیں جب بات ایک سے زیادہ سپلائرز، متعدد کوٹیشنز، سپلائی کی بروقت فراہمی ، ادائیگی کے ریکارڈ کو برقرار رکھنا ہو ۔ لہذا جگنو پرو کے پلیٹ فارم پر تمام کیٹیگریز کی مصنوعات کی سپلائی چین کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے ۔

مذید پڑھیں :‌سندھی اور اردو پڑھانے کیلئے چار شہروں میں لینگویج لرننگ سینٹرز قائم کر رہے ہیں :‌ سید سردار شاہ

جگنو کے شریک بانی اور سی ای او شارون سلیم نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے – چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پروکیورمنٹ سورسنگ کے نقطہ نظر سے سب سے زیادہ نظر انداز کیے جانے والے طبقات میں سے ایک ہیں۔ ہم نے پچھلے 2 سالوں میں اس طبقے کی خدمت کے لیے اہم ٹیکنالوجی سے چلنے والی سپلائی چین کی بنیاد رکھی اورہم اس کی صلاحیتوں کو بہترسے بہتر بنارہے ہیں ۔ جگنو پرو کا مقصد پاکستان میں کاروباری اداروں کے لیے بہتر منصوبہ بندی، اینالسس اور صلاحیت کے انتظام کا در وازہ بننا ہے۔

جگنو کے بارے میں

جگنو کی بنیاد 2020 میں شریک بانی شارون سلیم، یاسر میمن، سید خرم حیدر اور احسن محمد خان نے اپنے پہلے اسٹارٹ اپ سیلز فلو کی کامیابی کے بعد رکھی تھی۔ جگنو بڑے سپلائرز/مینوفیکچررز سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں تک کو سپلائی چین فراہم کرنے کے لیے B2B پلیٹ فارم بنا کر معاشی طور پراسمارٹ اور بااختیار بنا رہا ہے۔ اس ا سٹارٹ اپ کا مقصد جدت اور تکنیکی افعال کے ذریعے کریانوں کے معاش کو بڑھانا اور مقامی روزگار میں اضافہ کر نا ہے ۔ اس وقت جگنو تیزی سے سے ترقی کر تے ہوئے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کام کر رہا ہے اور اسے پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں میں پھیلانے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں