ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینسندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں محفل میلاد کا انعقاد

سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں محفل میلاد کا انعقاد

کراچی : سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں پیپلز اسٹاف یونین سیسی ( سی بی اے ) کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد ہوا ۔

محفل میلاد میں معروف نعت خوانوں غلام صابر یوسفی، قاری ممنون احمدقادری، ارشد حسین ، زاہد حسین، صدف طارق اور دیگر نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ، جب کہ معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

محفل میلاد میں مہمان خصوصی صوبائی وزیرمحنت /چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی نے خصوصی شرکت کی ۔

مذید پڑھیں :موچکو میں واٹر بورڈ کی مین لائن توڑ کر مافیا نے پانی فروخت کرنا شروع کر دیا

ان کے علاوہ ممبر گورننگ باڈی محمد خان ابڑو ، مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو ، وائس کمشنر صفدر حسین رضوی، سیسی کے ڈائریکٹرز دیگر افسران و اسٹاف اور پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے کے صدر احمد نواز ، چیئرمین اعجاز عباسی و دیگر نے شرکت کی ۔

آخر میں پیپلزاسٹاف یونین سی بی اے کے صدراحمدنواز نے مہمان خصوصی سعید غنی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں