اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانانٹر بورڈ : سائنس جنرل ، ہوم اکنامکس اور ڈپلومہ اِن فیزیکل...

انٹر بورڈ : سائنس جنرل ، ہوم اکنامکس اور ڈپلومہ اِن فیزیکل ابجوکیشن کے نتائج جاری

کراچی : ہائر سکینڈری بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے تحت دیئے گئے بارہویں جماعت سائنس جنرل ، ڈپلومہ اِن فیزیکل ایجوکیشن کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہائر سکینڈری بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین ، ناظم امتحانات انجنیئر انور علیم خانزادہ نے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے تحت دیئے گئے بارہویں جماعت سائنس جنرل ، ہوم اکنامکس اور ڈپلومہ اِن فیزیکل ایجوکیشن کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔

نتائج کے مطابق امسال بارہویں جماعت سائنس جنرل میں 4611 طلبہ و طالبات نے امحانات کیلئے رجسٹریشن کرائی ، جن میں 4564 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور ان میں سے کل 3270 طلبا پاس ہوئے ہیں ، پاس ہونے والے طلبا و طالبات میں 279 اے ون ، 686 اے گریڈ ، 1108 بی گریڈ ، 947 سی گریڈ ، 241 ڈی گریڈ اور 9 ای گریڈ میں پاس ہوئے ہیں ۔کامیابی کا کل تناسب 65۔71 فیصد رہا ہے ۔

سائنس جنرل میں 10 پوزیشن ہولڈر کون ہیں ؟

سائنس جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم محمد شارق ولد محمد ندیم بھٹی نے 1100 میں سے 1026 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

سر آدم جی انسٹیٹوٹ کی طالبہ عاقبہ بنت عبدالقادر نے 1100 میں سے 1020 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم نعمان احمد ولد محمد ارشد نے 1100 میں سے 1012 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کی طالبہ نبیہا علی بنت مہربان علی نے 1100 میں سے 1003 نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم سید اذن حسین ولد سید اعجاز حسین نے 1100 میں سے 1001 نمبر لیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

بام پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ انعم متین بنت عبدالمتین ارشد نے 1100 میں سے 997 نمبر چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کی ثمرہ فلک بنت محمد سہیل خان نے 1100 میں سے 995 نمبر لیکر 7ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

بام پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی سیدہ ماہدہ جیلانی بنت سید طارق حسین جیلانی نے 1100 میں سے 995 نمبر 8ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

بام پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی آمنہ نہال بنت نہال احمد نے 1100 میں سے 993 نمبر لیکر نویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

بام پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی آمنہ بنت فضل محمود نے بھی 1100 میں سے 993 نمبر لیکر 9ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

بی ایچ اے سی ایس ایس ڈگری کالج انٹرمیڈیٹ کے طالب علم حماد ولد نور عالم نے بھی 1100 میں سے 993 لیکر 9ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ کے طالب علم سید محمد شیزان ظہیر ولد سید ظہیر نقی جعفری نے 1100 میں سے 992 نمبر حاصل کر کے دسویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس کے علاوہ ہوم اکنامکس میں کل 341 طلبا و طالبات نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کرائی ، جن مین سے 337 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، ان میں سے 208 طلبا و طالبات پاس ہوئے ہیں ، پاس ہونے والوں میں 34 اے ون ، 53 اے گریڈ ، 73 بی گریڈ میں ، 34 ای گریڈ میں اور 15 ڈی گریڈ میں جب کہ ای میں دو طلبا کامیاب ہوئے ہیں ۔ یوں ہوم اکنامکس میں کامیابی کا تناسب 61۔62 فیصد رہا ہے ۔ یوم اکنامکس میں کل تین پوزیشن آئی ہیں ۔

ہوم اکنامکس میں پوزیشن ہولڈر

ہوم اکنامکس میں زیب بنت محمد ادریس نے 1200 میں سے 1065 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، جس کا تعلق رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج برائے ہوم اکنامکس سے ہے ، اسی کالج کی دوسری طالبہ کانیتا لودھی بنت ریحان السلام لودھی نے 1200 میں سے 1053 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اسی کالج تیسری طالبہ عائشہ بانو منشی بنت نے 1200 میں سے 1045 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

ڈپلومہ اِن فیزیکل ایجوکیشن میں کل 88 طلبا و طلبات نے رجٹسٹریشن کرائی ، جن میں سے 75 نے امتحان میں حصہ لیا ، جن میں 67۔78 فیصد یعنی 29 طلبا کامیاب ہوئے ، کامیاب ہونے والوں میں اے ون کوئی نہیں ، اے گریڈ میں 2 اور بی گریڈ میں 19 ، سی گریڈ میں 8 ہیں جب کہ ڈی اور ای میں کوئی نہیں ہے ۔

پوزیشن ہولڈر کو دیگر نتائج میں مدعو کر کے دوسرے گروپس کے طلبا کے ساتھ انعام دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ جاری کردہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں