کراچی: ادارہ امن و تعلیم کے وفد نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا یہ دورہ ” نوجوانوں کا سیاست میں کردار پہ مبنی ورکشاپ” کا تسلسل تھا ۔
دورے کے وفد کی قیادت ادارہ امن و تعلیم کے کوآرڈینیٹر جنید عظیم نے کی، جن کے ساتھ ریجنل ہیڈ حسیب اقبال بھی موجود تھے ۔وفد کا استقبال پبلک ریلیشن آفیسر راشد اقبال صدیقی نے کیا۔
وفد میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے علماء کرام نے بھی شرکت کی اور دورے کو بامقصد بنایا اور سندھ اسمبلی کے نئے اور پرانے ہال جسے قومی ورثہ میں شامل کیا گیا ہے دیکھنے کا موقع ملا ‛ جہاں قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کو پاؤر ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
وفد کی جانب سے سندھ اسمبلی کے افسران کو سوینیر پیش کیا گیا ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خصوصی تعاون پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ وزٹ ممکن ہوا ۔