جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینتہران : OANA کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان بھی شریک

تہران : OANA کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان بھی شریک

تہران: "اوآنا” کی جنرل اسمبلی کا 18 واں اجلاس تہران میں منعقد ہوا جس میں افغانستان کی نیوز ایجنسی نے بھی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزیشن آف ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز (OANA) کی جنرل اسمبلی کا 18 واں اجلاس تہران میں ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی رہنمائی محمد مہدی اسماعیلی اور رکن ممالک کے حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں؛گلگت بلتستان: سرکاری اسکولوں کے اوقات تبدیل

باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس اجلاس میں دنیا کے 35 ممالک کے 60 حکام اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ہے اور افغانستان کی جانب سے باختر نیوز ایجنسی کے سربراہ عبدالواحد ریان نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس ملاقات میں جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے ڈپٹی سی ای او Hyun Jin Kim نے اپنی تقریر میں اس اجلاس کے انعقاد کو میڈیا کے درمیان تعاون کے تبادلے کا ایک اچھا موقع قرار دیا کہا: OANA جنرل اسمبلی کا 18 واں اجلاس اس تنظیم کے لیے اہم تقریب ہے۔

اجلاس میں اہم مسائل پر بات کی جائے گی، اور اس تنظیم کے اراکین اپنی نئی تجاویز اور منصوبے پیش کر سکتے ہیں، اور ہر رکن کو اپنے تجربات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:جہلم : انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس ذرائع

اس فورم کی اگلی میٹنگز جنوبی کوریا کے مرکز سیول میں منعقد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس موضوع پر بات کر سکتے ہیں کہ ہر تین سال بعد یہ تقریب کہاں ہو گی۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے ڈپٹی سی ای او نے کہا کہ ہمیں مسائل اور مواقع کی نشاندہی کرنے کے قابل ہونا چاہیے، ہمیں مواقع اور مسائل کا جائزہ لینا چاہیے اور ان کے حل پر بات کرنی چاہیے۔

عزت اللّٰہ خان
عزت اللّٰہ خانhttp://alert.com.pk
عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں