ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی آفس میں پیر کے روز ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکاروں اور عملے کے لئے دیوالی کے تہوار کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اہلکاروں اور عملے کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ان میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کئے گئے۔
مزید پڑھیں:کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں برآمد
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس حقیقت پر انہیں اطمینان ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی میں تمام اقلیتوں کو مساوی حیثیت اور حقوق حاصل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی احمد نواز نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام اہلکاروں، عملے اور تمام ہندو برادری کے لیے دیوالی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔