منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینجدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اساتزہ کی تربیت ضروری...

جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اساتزہ کی تربیت ضروری ہے : سید اختر رضا

کراچی : ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی سید اختر رضا نے کہا ہے کہ دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اساتزہ کو کسی بڑے ادارے سے تربیت حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ جس کے بعد ہی تعلیمی اہداف کا حصول ممکن ہے ۔

انہوں نے اتوار کو سندھ بوائز اسکائوٹ آڈیٹوریم میں پرائم مونٹیسوری ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کانوکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی ٹریننگ ضروری ہے تاکہ مستقبل کے معمار تیار کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

مزید پڑھیں:زلمی ہارمونی لیگ سیزن ٹو کے سیمی فائنلز کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا

انہوں نے مزید کہا کہ اساتزہ جدید علوم سے روشناس ہوکر علم کی روشنی پھیلائیں اور قوم کے معماروں کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کریں تاکہ طلبا آئیندہ ملک و قوم کی بھاگ ڈور بہتر انداز میں سنبھال سکیں۔

دنیا میں علم ہی ترقی کا زینہ ہے اور جو قومیں حصول علم کو اہميت دیتی ہیں ترقی انکی مقدر ہوتی ہے ۔ سید اختر نے اساتزہ پر زور دیا کہ وہ طلبا کی نصابی تدریس کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ معاشرے کے اچھے شہری بن سکیں ۔

آخر میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تربیت مکمل کرنے والے اساتزہ میں اسناد تقسیم کیں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں