کراچی : مذہی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ اور امن و محبت کا پیغام لیئے زلمی ہارمونی لیگ سیزن ٹو اسلام آباد میں مکمل ہوا ۔ زلمی ہار پشاورزلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، سابق ایم این اے آسیہ نثار ، سیکٹری وزارت انسانی حقوق ارشد اور دیگر شخصیات نے اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال ہارمنی کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ پاکستان سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان ، فادر رچرڈ ، اسرارثمیہ ڈینئل ، اسرار مدنی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مذہی ہم آہنگی ، رواداری کے فروغ کے لیئے زلمی ہارمولیگ کا دوسرا ایڈیشن اکیس سے تئیس اکتوبر میں متوقع ہے ۔
مزید پڑھیں:جامعہ پنجاب کا لاپتہ افغان طالب واپس پہنچ گیا
لیگ میں مسلمان ، کرسچن، ہندو اور سکھ نوجوان کرکٹرز ایک ساتھ ان ایکشن ہیں ۔ زلمی ہارمونی لیگ میں نو ٹیموں نے شرکت کی ۔ دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 23 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔
شرکا نے زلمی فاونڈیشن ، پیغام پاکستان اور حکومت پاکستان کی ہارمنی لیگ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کھیلوں کو معاشرے میں رواداری ، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا ذریعہ بنانا چاہئے۔
اسرار مدنی صدر انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری، اور آزادی کیلئے یہ غیر روایتی طریقہ کار بہت ہی موثر طریقہ کار ہے۔ جس مختلف مذاہب اور مسالک کے لوگ آپس میں ملکر پیغام پاکستان کی چھتری تلے محبت، امن اور آشتی کو فروغ دیتے ہیں۔
لیگ میں شامل ٹیموں نے خوشی کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ پہلی بار اس فورم کے ذریعے مختلف مذاہب کے نوجوانوں سے غیر روایتی انداز گفتگو اور سمجھنے کا موقع ملا۔ اور ہم سب نے پاکستان کے میں مذہبی اور سماجی رواداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کی۔ شرکا نے کہا کہ ایسے ایونٹ ضلع اور یونین کونسل کی سطح پر ہونے چاہئے ۔
مجلس کے اختتام پر ڈاکٹر ضیا الحق ڈی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، ملک حبیب اورکزئی چئیرمین پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کے پی، محمد عادل ایڈیٹر دنیا نیوز، ڈاکٹر رضوان ، سمیت وزارت انسانی حقوق ، وزارت مذہبی امور اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔