اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجابجامعہ پنجاب کا لاپتہ افغان طالب واپس پہنچ گیا

جامعہ پنجاب کا لاپتہ افغان طالب واپس پہنچ گیا

اسلام آباد : پنجاب یونی ورسٹی کا لاپتہ افغان طالب علم لیث عبدالرحیم زئی واپس یونی ورسٹی پہنچ گیا،

افغان ایمبسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کا لاپتہ افغان طالب علم یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 4 سے لاپتہ ہو گیا تھا ۔ جس کے بعد افغان سفارت خانے کو گمشدگی کا معلوم ہوا تو پاکستان کے سفارتی حکام سے رابطہ کیا گیا اور طالب علم کی گمشدگی کا معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:آخر ای او بی آئی میں اپنی رجسٹریشن کیسے چیک کرسکتے ہیں؟

جس کے بعد طالب علم لیث عبدالرحیم زئی واپس یونیورسٹی پہنچ گیا ہے ۔اسلام آباد میں افغان سفارت خانہ ان کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

بیان کے مطابق طالب علم چند روز قبل پنجاب یونی ورسٹی کے گیٹ نمبر 4 سے لاپتہ ہو گیا تھا ۔ واقعے کے فوراً بعد سفارت خانے نے ان کی گمشدگی کا معاملہ پاکستانی حکام سے شیئر کیا تھا ۔

افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ ہونے والا طالب علم اطلاع دیئے بغیر اپنی مرضی سے تبلیغی جماعت کے ساتھ چلا گیا تھا جو اب واپس آ گیا ہے۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttps://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں