ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانگورنرسندھ کا صارم برنی شیلٹر ہوم کے بچوں کیلئے ظہرانہ کا اہتمام

گورنرسندھ کا صارم برنی شیلٹر ہوم کے بچوں کیلئے ظہرانہ کا اہتمام

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صارم برنی شیلٹر ہوم کے بچوں کے لئے گورنر ہاؤس میں ظہرانہ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ شیلٹر ہوم میں مقیم بے سہارا بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ لوڈو بھی کھیلا ۔ اس کو سوشل میڈیا میں اچھا و مثبت اقدام کہہ کر تعریف کی جا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:آتشزدگی کے باعث 6 بچے جھلس گئے، اسپتال منتقل

گورنر سندھ نے بچوں سے فرداً فرداً شیلٹر ہوم میں انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، گورنر سندھ نے بچوں سے کہا ہے کہ وہ خوب دل لگا کر پڑھائی کریں،کیونکہ انہوں نے بڑے ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے ۔

بعد ازاں شیلٹر ہوم کے بچوں نے قرآت،نعت،ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سماجی شعبہ میں این جی اوز کی اہمیت اور خدمات لائق تحسین ہیں، مختلف شعبوں میں صارم برنی ٹرسٹ کی خدمات سراہے جانے کے لائق ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بچوں اور بچیوں کے لئے ٹرسٹ کے شیلٹر ہومز اہم ہیں، کیونکہ ان میں انہیں پرسکون اور معیاری رہائش فراہم کی جارہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یتیم بچوں کے ساتھ ساتھ بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال بھی احسن اقدام ہے، مخیر حضرات اس طرح کے اداروں کی بھرپور مدد کریں۔

مزید پڑھیں:ایک عام عادت جسمانی وزن میں اضافہ کا سبب، تحقیق

انہوں نے کہا کہ صارم برنی ٹرسٹ کے منصوبوں میں مکمل تعاون کروں گا۔ صارم برنی نے کہا کہ اس وقت کراچی میں ٹرسٹ کے تحت 4 شیلٹر ہوم قائم کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی شیلٹر ہوم نارتھ ناظم آباد میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بے سہارا بچوں کو گورنر ہاﺅس میں مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں