کراچی : حکومت سندھ نے محمکہ تعلیم اسکول کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ) میں چیف مانیٹرنگ آفیسر کی خالی نشست پر گریڈ 17 کے افسر بھگوان داس کو تعینات کر دیا ہے ۔
الرٹ نیوز کو موصول ہونے والے نوٹی فکیشن نمبر SOV(SAG&CD) 3-10/PMS/2019 کے مطابق گریڈ 17 کے افسر بھگوان داس کو ڈائریکٹوریٹ جنرل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن) ضلع وسطی میں چیف مانیٹرنگ افسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل یہ سیٹ خالی تھی ۔
بھگوان داس اس سے قبل ضلع عمرکوٹ کے علاقے پٹارو میں اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کو کراچی میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ان کی خالی ہونے والی نشست پر لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاوس اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر گریڈ 17 کے رجب کو اسسٹنٹ کمشنر کا چارج دیکر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
مذید پڑھیں : سابق ڈی جی FIA ثناء اللہ عباسی کیخلاف دوسرا مقدمہ درج
واضح رہے کہ حکومت سندھ کی تعلیم اور ضلعی انتظامی امور میں دلچپسی کا حساب اسی تعیناتی سے لگایا جا سکتا ہے کہ ضلعی انتظامی امور کے ماہر ، ٹریننگ و تربیت یافتہ افسر کی تعیناتی محکمہ تعلیم میں کر دی گئی ہے اور دفتری امور کے ماہر سیکشن افسر کو ضلعی امور کے اہم منصب میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔