الرٹ مانیٹرنگ : خاتون کو گندے میسیجز بھیجنے والا ٹھرکی بڈھا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ کراچی میں خاتون شہری کو حراساں کرنے والے باپ بیٹے کو پولیس نے دھر لیا ہے ۔
کارروائی شاہ فیصل کالونی پولیس نے حراسگی کا شکار ہونے والی خاتوں کے شوہر کی نشاندہی پر کی ہے ۔
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں، عوام میں خوف وہراس کا باعث بن رہی ہیں، ایس ایس پی ایسٹ
ملزم عبدالرحمان اور اس کا بیٹا حسن رحمان خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریئعے حراساں کر رہے تھا ۔ ملزم اور اس کا بیٹا الریان کارنر شاہ فیصل کالونی میں متاثرہ خاتون کے ہڑوسی بھی ہیں ۔ ملزموں نے خاتون سے سر راہ دست درازی کی اور مدد کے لئے آنے والے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
مزید پڑھیں:بھارت: ہراساں کیے جانے پر مسلم طالبہ کی خودکشی، ملزم گرفتار
ملزموں کے موبائل فونز پولیس نے تحویل میں لے لئے ہیں ۔ خاتون کو حراساں کرنے والے ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔