ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںکابل : شہر کے مختلف علاقوں سے 13٫350 گداگروں کو تحویل میں...

کابل : شہر کے مختلف علاقوں سے 13٫350 گداگروں کو تحویل میں لیا گیا

کابل :‌ رئیس الوزراء کے معاون اقتصادی ملا عبد الغنی برادر کے حکم پر ملک سے گداگروں کو جمع کرنے والی کمیٹی نے اس پروگرام کے آغاز سے 21 اکتوبر تک تک کابل کے مختلف علاقوں سے 13,350 گداگروں کو تحویل میں لیا ہے ۔

باختر نیوز ایجنسی کے مطابق تحویل میں لیے گئے گداگروں میں 8,670 خواتین شامل ہیں اور جانچ پڑتال کے بعد ان میں سے 3,123 مستحق اور غریب ہیں اور ان میں سے 5,547 کی شناخت پیشہ ور بھکاریوں کے طور پر ہوئی ہے ۔

دریں اثنا، ان بھکاریوں میں 1219 مرد ہیں،جن میں سے 430 مستحق اور غریب ہیں جبکہ ان میں سے 789 پیشہ ور بھکاری نکلے ۔ مذکورہ گداگروں میں 3,461 بچے ہیں جن میں سے 1,589 مستحق اور غریب ہیں، 1,816 پیشہ ور بھکاری ہیں جبکہ 56 یتیم ہیں ۔

مزید پڑھیں :‌گومل یونیورسٹی میں مالی بحران بڑھ گیا ، ملازمین احتجاج کیلئے نکل آئے

حکومت کی جانب سے خصوصی مراکز میں یتیم بچوں کو کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے تعلیم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

دریں اثناء افغان ہلال احمر نے حال ہی میں کابل شہر میں مستحق گداگروں میں نقد امداد کی تقسیم کا عمل شروع کیا اور سینکڑوں افراد اس امداد سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اس پروگرام میں ہر ماہ مستحق گداگر خاندانوں کے ہر فرد کو 2000 افغانی دیے جاتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں