منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینگومل یونیورسٹی میں مالی بحران بڑھ گیا ، ملازمین احتجاج کیلئے نکل...

گومل یونیورسٹی میں مالی بحران بڑھ گیا ، ملازمین احتجاج کیلئے نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان : رپورٹ / نثار بیٹنی) گومل یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر احتجاج اور سٹی کیمپس سے ڈیرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گومل یونیورسٹی کے ملازمین نے سٹی کیمپس میں جمع ہو کر شدید احتجاج کیا ۔

مذید پڑھیں : تعارف : محنت کشوں کے ہیرو وقار احمد میمن کی اَن کہی

اس موقع پر احتجاجی ملازمین نے کہا کہ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ اس وقت گومل یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ، وہ تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

اس کے علاوہ پینشنرز حضرات بھی کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ ملازمین سٹی کیمپس سے ڈیرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی کی صورت میں پہنچے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد تنخواہیں اور پنشن بحال کی جائے ۔

متعلقہ خبریں