کراچی : چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ٹرانسپورٹ برداری کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بطور ہڑتال اور تمام ترسپلائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ملک بھر میں آئل ٹینکرز کی سپلائی بند ہونے کو معیشت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ، ہزاروں افراد کے گھروں کے چولہے بجھنے کا بھی خدشہ ہے ۔