کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے برایٹو روڈ نشتر پارک پر سالانہ قومی بین المذاہب ومیلاد مصطفی ﷺ اور چراغاں کا اہتمام کیاگیا ، جس میں مختلف مذاہب اور مسالک کے علماء و مشائخ، اہم شخصیات، سیاسی رہنمااور افسران اعلیٰ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گورنر سندھ نے اس محفل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور صدارت کی ۔
دیگر شرکاء میں ایم کیو ایم بحالی تنظیم کے ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان کے وسیم آفتاب ، پی ایس پی کے حسان صابر ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ ن کے علی اکبر گجر ، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ امین شہیدی، جمعیت علمائے اسلام ف کے علامہ سلیم اللہ ترک، علامہ انتظارالحق تھانوی، مفتی محمد مکرم ( منہاج القرآن)، پاکستان پیپلز پارٹی کے، ایس ایم نقی، جے یو پی کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی ، پنڈت وجے مہاراج ، علامہ محسن الزماں، علامہ آزاد جمیل، منظرالحق تھانوی ، مفتی ڈاکٹر شاہ محمد یوسف حفیظ محمدی، ممتاز ثناءخواں قاری وحید ظفر قاسمی، زین سعیدی، معروف اینکر مسعود رضا، معروف نعت خواں امانت علی، غلام عباس (سونو مونو )، ظل رضا، شفیق احمد، معین عالم کریمی، معاذ نظامی جب کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو، ایڈمنسٹرٹر ایسٹ رحمت اللہ شیخ اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طٰحہ سلیم ودیگر کے نام شامل ہیں۔
کانفرنس میں سکھ،ہندواور مسیحی برادری کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ملک پاکستان کی مختلف درگاہوں کے سجادہ اور گدی نشین بھی شریک تھے جن میں دیوان عثمان چشتی، مقدس شاہ کاظمی، اعجاز علی ہجویری، پیر احمد عمران آف بھیج پیر جٹا کے نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : کیا واقعی اقوام متحدہ کا CEDAW چارٹر ، اسلام مخالف ہے ؟
مقررین نے اتحاد بین المذاہب وبین المسملین پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد امت کی فضاءکو برقرار رکھنے میں ہر ممکنہ تعاون اور کوششیں وکاوشیں بروئے کارلانے کی یقین دہانی کرائی ۔
انہوں نے کہاکہ جے ڈی سی کے سیکریٹری ظفرعباس نے امت مسلمہ کا گلدستہ بناکر قوم کو ایک لڑی میں پرونے کا پیغام دیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے میں محفل میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض اسد ایوب نے انجام دیا ۔