اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریننوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی کیپٹن ساتھی سمیت...

نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی کیپٹن ساتھی سمیت گرفتار

کراچی : ضلع کیماڑی پولیس کی کاروائی کے نتیجہ میں سادہ لوح عوام کو نوکری کا جعانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان میں اشرف علی قائم خانی عرف کیپٹن اور سید عرفان علی شامل ہیں ۔

گرفتار ملزم اشرف قائم خانی خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جعانسہ دیتا تھا ۔ گرفتار ملزمان نے 17 اگست 2022 کو عبدالصمد اور نعمان نامی شہریوں سے 12 لاکھ وصول کر کے FIA اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جعلی بھرتی آرڈر ان کو دیئے تھے ۔

مذید پڑھیں :‌مطالبات تسلیم نہ ہونے پرگرینڈ ہیلتھ الائنس کا وزیر اعلی ہائوس پر احتجاج کا عندیہ

ملزمان کے قبضہ سے سرکاری محکموں کے جعلی بھرتی / appointment لیٹر اور جعلی identity کارڈز برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متاثرہ فریقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مذکورہ گرفتار گروہ کی جعل سازی کا نشانہ بننے والے عوام سے اپیل کی جاتی ہیکہ وہ فوری تھانہ بلدیہ ٹاؤن سے رابطہ کر کے اپنی شکایت کا اندراج کروائیں ۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttps://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں