منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینملک سنگین مسائل کا شکار، حکمران سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں:...

ملک سنگین مسائل کا شکار، حکمران سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں: احمد ندیم اعوان

کراچی : اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ ملک سنگین مسائل کا شکار ہے۔اس کے باوجود حکمران سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں ۔ انھیں ملکی صورتحال اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ملکی معیشت اس وقت سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

کراچی کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ ملک کےاس وقت مسائل بےروزگاری ، مہنگائی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ سیاسی قیادت اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد میں اکٹھی ہو ۔ ریاست کے استحکام کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے۔

پاکستان میں موجودہ سیاسی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بقاء اور اقتدار کو دوام دینے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ۔ دوسری طرف اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعتیں بھی اپنے اہداف کے حصول کیلئے ہر حربہ اور ہتھکنڈہ آزما رہی ہیں ۔

مذید پڑھیں :‌تعارف : محنت کشوں کے ہیرو وقار احمد میمن کی اَن کہی

انھیں ملکی صورتحال اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے ذریعے خود کو سچا ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ صورتحال بہت افسوس ناک ہے ۔ ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

احمد ندیم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اس بات کی متقاضی ہیں کہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد میں اکٹھی ہو ۔تمام جماعتوں کے رہنمااپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تاکہ مسائل کو حل کر کے عوام کو سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں