راولپنڈی : آئیسکو آپریشن سب ڈویژن اڈیالہ میں بجلی میٹر چوری ہونے سمیت چوری شدہ میٹرز کی غیر قانونی طور پر مختلف جگہوں پر تنصیب سے بجلی چوری کے واقعات بڑھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او آئیسکو آپریشن اڈیالہ سب ڈویژن کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن اڈیالہ شاہد محمود کے لائن سپرنٹنڈنٹ شیخ ساجد نے جی ایچ کیو کالونی نزد ثمر زار میں بھینسوں کے باڑے میں نصب غیر قانونی بجلی میٹرز کا سراغ لگا لیا ۔
مذید پڑھیں : گورنر سندھ کی چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات
آئیسکو آپریشن اڈیالہ سب ڈویژن کے مطابق ماجد نامی الیکٹریشن ان چوری شدہ میٹرز کے ذریعے بجلی چوری کروانے میں ملوث ہے ۔ ایس ڈی او آئیسکو آپریشن اڈیالہ شاہد محمود کے مطابق ماجد نامی الیکٹریشن جو خود کو واپڈا کا اہلکار ظاہر کرتا ہے اور میٹر چوری میں ملوث ہے ، اس کے خلاف بہت سے درخواستیں تھانہ صدر بیرونی میں موجود ہیں ۔
ایس ڈی او آئیسکو آپریشن اڈیالہ شاہد محمود کے مطابق 19 ستمبر 2022 کو بھی اس کے خلاف درخواست دی جو تاحال پنڈنگ ہے ۔ جب کہ ذرائع کے مطابق آی ٹیگ نمبری 11041 مورخہ 19 ستمبر 2022 فائل کی جا چکی، جس کے انکوائری افسر ایس ایچ او/ سب انسپکٹر ظھیر الدین بابر تھے ۔