ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںگورنر سندھ کی چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات

گورنر سندھ کی چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے ، صوبہ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و مرمت اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کا حکم دیا اور انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی این ڈی ایم اے کے ذریعہ صوبہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے ، سیلاب متاثرین کی امداد میں دوست ممالک اور مخیر حضرات کا تعاون بھی لائق تحسین ہے ۔

مذید پڑھیں :امام اہلسنت کانفرنس 28 اکتوبر کو فقید المثال ہو گی : اہلسنت و الجماعت

گورنر سندھ نے کہا کہ کیمپوں سے گھروں کو واپس جانے والے افراد کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، مختلف علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے ، چیف سکریٹری نے اس ضمن میں صوبائی حکومت کے اقدامات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں