کراچی : مرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت 28 اکتوبر کو تاریخ ساز امام اہلسنت کانفرنس کرنے جا رہی ہے، ہم سندھ میں تاریخ ساز پاور شو کریں گئے ، امام اہلسنت کانفرنس میں شرکت کیلئے پورے سندھ سے قافلے آئیں گئے، یہ کانفرنس تاریخ ساز ہوگی ، امام اہلسنت علامہ علی شیر حیدری شہید رح کی یاد میں ہونے والی اس کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء خطاب فرمائیں گئے ۔
اہلسنت والجماعت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 28 اکتوبر بروز جمعہ خیرپور میں ہونے والی تاریخ ساز فقید المثال امام اہلسنت کانفرنس کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ، مولانا رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بڑے بڑے پاور شو ہوئے ، لیکن امام اہلسنت کانفرنس میں ہونے والا پاور شو تمام ریکارڈ توڑ دے گا ۔
پورے سندھ میں جوش وخروش سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، تقریبا تمام تر انتظامات مکمل ہونے والے ہیں، یہ کانفرنس امام اہلسنت، ضیغم اسلام، علم و عمل کے کوہ گراں، اہلسنت علماء کی مایہ ناز شخصیت علامہ علی شیرحیدری شہید رح کی دینی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی جا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں : علامہ محمد علی الصابونی ؒ
حضرت علامہ علی شیر حیدری شہید رح نے اہلسنت میں بیداری کیلئے بڑی کوششیں کی اور وہ ہمیشہ اسلام کی سرحدات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے استحکام کیلئے مصروف عمل رہتے، سندھ کی دھرتی میں عوام اہلسنت کو انہوں نے اسلام اور شعائر اسلام سے روشناس کرایا ۔
علامہ علی شیر حیدری شہید رح فرقہ واریت کے سخت خلاف تھے، وہ علم کی دنیا میں ہمیشہ دلائل سے گفتگو کرتے، بڑی بڑی میٹنگ میں سیاسی و سماجی زعماء کے ساتھ دینی طبقے کے سرکردہ علماء بھی ان کے دلائل و براہین سے استفادہ کرتےاور ان کی قابلیت سے دینے رہتے، خیر پور میں جامعہ حیدریہ جیسے دینی ادارے کی بنیاد رکھی ۔
انہوں نے سرکردہ علماء تیار کئے،جو وقت کے ہر ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق کہتے ، وہ اسلام، شعائراسلام اوراساس اسلام کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدات کے بقاء اور استحکام کی جنگ لڑتے ہوئے شہید کر دیئے گئے ، اہلسنت والجماعت حکومت وقت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہے کہ علامہ علی شیر حیدری شہید رح کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔