منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کے MS کیخلاف انکوائری کیلئے صحافی میدان...

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کے MS کیخلاف انکوائری کیلئے صحافی میدان میں آ گئے

خان پور : تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خانپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خان وزیر خاننے ہسپتال میں بدنظمی اور کرپشن کی نمایاں کرنے پر مقامی صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

خان وزیر خان نے مقامی صحافی پر الزام عائد کیا کہ میرے آفس میں آ کر گریبان پکڑ کر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں ، جب کہ ہسپتال میں موجود سی سی ٹی وی کیمرہ جات میں ایسی کوئی بات ریکارڈ پر نہیں ہے ۔

ادھر صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا واقعہ ہوا تھا تو اس وقت اسپتال میں موجودہ بڑی تعداد میں اسٹاف اور سیکورٹی گارڈز کے ذریعے صحافی کو موقع پر کیوں نہ روکا گیا ؟ اور اسی وقت پولیس کو کیوں نہیں بلایا گیا ، اب خانپور اسپتال میں ہونے والی کرپشن ، اور بدنظمی کو رپورٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے ایسا اقدام کیوں کیا ہے ؟

ہسپتال سے آکسیجن سلنڈر پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل ہونا عام بات ہے ، ہسپتال میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر ہسپتال میں برائے نام اور پرائیویٹ کلینکس پر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، ہسپتال سے سرکاری ادویات کے خرد برد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، ہسپتال کے بجٹ میں مبینہ طور پر کرپشن کی مد میں گھپلوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں : اَن پڑھ سرکاری سکول ٹیچر ارب پتی کیسے بن گئی ؟

ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات خواتین کے چیک اپ کے لیے الٹرا ساؤنڈ روم اور دیگر جگہوں پر نصب ہیں ، جہاں ہونے والی ایکٹیویٹی ایم ایس آفس میں دیکھی جا سکتی ہے ، حوا کی بیٹیوں کی برہنہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ایم ایس کے کنٹرول میں ہے ، جو کسی بھی نا جائز مقصد کے حصول کے لئے استعمال ہو سکتی ہے ۔

ایم ایس کو اپنے دفتر سے باہر نکل کر ہسپتال میں وزٹ کرنے زحمت بھی گوارا نہیں ہے ۔ ایم ایس آفس میں بیٹھ کر خان وزیر من پسند لوگوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں ، ڈاکٹر اپنی من مانی کرتے ہیں ، آئے روز سٹاف کے آپس میں جھگڑے کی خبریں عام ہیں ، اسٹاف کو کنٹرول نہ کر سکنے والا ایم ایس اپنی نااہلی کا ملبہ صحافی پر ڈال کر اسے ہراساں کر کے خود پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے ۔

مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبروں پر ایم ایس جیسے ذمہ دار عہدے پر فائض ڈاکٹر خان وزیر خان کی بوکھلاہٹ اور احمقانہ عمل اس بات کی تصدیق کر رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہی نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ۔ ایم ایس کی کرسی پر براجمان رہنے کے لیے لیے خان وزیر خان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ہے یہ بات واضح ہو چکی ہے ۔

متاثرہ صحافی رانا علی اور وقاص سپروائزر سیکیورٹی نے وزیر اعلی پنجاب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اخراج اور اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال خانپور خان وزیر خان کے خلاف ہیلتھ کمشنر بہاولپور ، سی او ہیلتھ رحیم یار خان سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں