جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

صحت و تعلیمجامعہ کراچی مشترکہ گروپس کمیٹی کا ہائوس سیلنگ کے خاتمے پر تشویش...

جامعہ کراچی مشترکہ گروپس کمیٹی کا ہائوس سیلنگ کے خاتمے پر تشویش کا اظہار

کراچی : جامعہ کراچی مشترکہ گروپس کمیٹی نے جامعہ کے ملازمین ، اساتذہ ، بلخصوص انجمن اساتذہ کا شکرہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو ملازمین کی داد رسی کی جا رہی ہے اس پر شکر گزار ہیں ، اور ہاؤس سیلنگ کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اس پر ہمیں شدید تشویش ہے ۔

جامعہ کراچی مشترکہ گروپس کمیٹی کے انچارج اشفاق احمد کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہائوس سیلنگ کے خاتمے پر شدید تحفظات ہیں ، اور جو تحریک چل رہی ہے اس تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اساتذہ کرام کے بھی ہم مشکور ہیں جنہوں نے پیر سے صبح و شام کی کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ انتہائی تاریخ ساز فیصلہ ہے اور جسے دیر تک یار دیکھا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : پیشے کے انتخاب کی تیاری آٹھویں جماعت سے

بیان میں کہا گیا ہے کہ شکریہ کے ساتھ ساتھ یہ بھرپور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ شیخ الجامعہ کے ذریعے سے 27 اکتوبر کو ہونے والی سینڈیکیٹ میں ہنگامی طور پر ہاؤس سیلنگ کی کٹوتی کا معاملہ کو ہدف کرایا جائے ، اس کی جگہ ڈائریکٹر فنانس پر انکوائیری کمیٹی بنوائی جائے ، جو یہ تعین بھی کرے کہ 8 اکتوبر سے لے کر 19 اکتوبر تک ڈارئریکٹر فنانس کس قانون کے تحت غیر آئینی طور پر سرکاری ادارے کے اہم دفتر کو استعمال کرتے رہے ۔

بیان کے مطابق ملازمین جامعہ کراچی اور اساتذہ کرام سے درخواست ہے کہ پیر کے دن اس احتجاجی جلسے اپنی بھر پور شرکت یقینی بنائیں اور تمام تدریسی امور اور غیر تدریسی امور کومعطل رکھے تاکہ آپ کا پرامن احتجاج ارباب اختیار تک جا سکے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں