ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجاب"سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب"

"سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب”

لاہور : سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں غیر منصفانہ فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے۔

ساٹیفائیڈ چوروں کے ٹولے کو ریلیف اور محب وطن طبقے کو سزائیں اداروں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم کرنے والے خود نااہل ہیں۔ ملک گیر احتجاج سے بدمست حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔حکمران اپنی انا اور ہٹ دھرمی کے باعث ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

مائنس عمران خان فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔عوامی حمایت سے محروم ٹولہ الیکشن کمیشن کے ذریعے سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے۔حکومت سے اب فائنل میچ کی تیاری کرلی ہے۔قوم نااہل حکمرانوں سے بیزار ہیں۔

مذید پڑھیں : حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ فیصلے کو قوم مسترد کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کے غیر منصفانہ فیصلے کو قوم قبول نہیں کرتی۔سرٹیفائیڈ چوروں نواز شریف آصف علی زرداری کو نیب ریلیف اور محب وطن طبقے کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل قرار دیا جا رہا ہے۔

عمران خان کو حکمران طبقے کی ایماء پر نا اہل کیا گیا۔توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن خود فریق بن چکا تھا۔عمران خان کے خلاف فیصلے سے انکی مقبولیت میں مزید اضافے ہوگا۔عمران خان کے خلاف فیصلہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔الیکشن کمیشن کے متنازعہ فیصلے سے الیکشن کمیشن کا وقار مجروح ہوا۔سیاست اور جمہوریت کو سرمایہ داروں کے چنگل سے آزاد کروائیں گے ۔

علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کے ترجمان ارشد مصطفائی کے مطابق موجودہ ملکی حالات پہ مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کےلئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا اجلاس آج دن 02 بجے فیصل آباد میں طلب کر لیا ہے۔۔

متعلقہ خبریں