ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانشراب شہید میں اور چرس کھجوروں میں بدل گئی

شراب شہید میں اور چرس کھجوروں میں بدل گئی

کراچی : کراچی کے کلفٹن تھانے کے مال خانے میں ایک اور مضحکہ خیز واردات سامنے آئی ہے ، ملزم سے برآمد ایک کلو سے زائد چرس تھانے کے مال خانے میں کھجوروں میں بدل گئی ۔ ایس ایس پی اسد رضا نے تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کلفٹن پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی اور برآمد چرس سیل کر کے کیس پراپرٹی کے طور پر مال خانے میں رکھی گئی تھی۔ تاہم عدالتی حکم پر جب آج کیمیمل ایگزامینیشن کے لیے کیس پراپرٹی کھولی تو اندر سے چرس کے بجائے کھجوریں برآمد ہوئیں، بعد ازاں اعلی ٰحکام کےنوٹس لینے پر تھانے کے عملے نے کھجور کو واپس چرس میں بدل دیا اور اسے عدالت میں پیش کر دیا۔

مذکورہ واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی آپریشن اور انویسٹی گیشن کی سرزنش کی ہے اور اسد رضا اور زاہدہ پروین کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈی آئی جی جے ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

مذید پڑھیں : محنت کشوں کے فنڈز سے EOBI کے 4 افسران کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے قرض دے دیا گیا

واضح رہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی کے تھانوں کے مال خانوں میں خرد بُرد کی یہ دوسری واردات ہے، گزشتہ دنوں آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری ہوگئی تھی۔ اعلیٰ حکام نے ایک ہی ضلع میں مسلسل ایک ہی نوعیت کی وارداتوں پر سینئر پولیس افسران کی ملی بھگت کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

ادھر ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ آج ایک نجی چینل پر کلفٹن پولیس اسٹیشن کے حوالے سے غلط خبر نشر کی گئی ، تھانے کے مال خانہ سے کوئی چرس تبدیل نہیں ھوئی ۔ کيس کا انٹيرم/ ضمنی چالان کورٹ ميں جمع کروايا جا چکا ھے ۔ کيميکل اگزامنر کی حتمی رپورٹ ميں بھی چرس کی برآمدگی ثابت ھوئی ھے ۔ کسی بھی خبر کی بناء تصدیق تشہیر قانونی طور پر جرم ہے ۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttps://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں