کراچی : یو آئی ٹی یورنیورسٹی نے پاک چین دوستی کے تحت ایک اہم کردار ادا کر دیا ہے۔ ملک میں آئی ٹی اور ربوٹکس کے شعبے میں ترقی کے لئے معاہدے پر دستخط کر دیئے ، یو آئی ٹی یورنیورسٹی اورزیجیانگ کالج آف سیکیورٹی ٹیکنالوجی چائنہ کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے مطابق زیجیانگ کالج، یو آئی ٹی یورنیورسٹی میں یے لونگ سلک روڈ کالج پاکستان اسکول کے نام سے منصوبے کا آغاز کرے گا اور جامعہ یو آئی ٹی کو تمام تکنیکی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ یو آئی ٹی یورنیورسٹی سلک روڈ کالج منصوبے کے قیام کے لئے چائنہ کالج کو لیب اور طلبہ کی تربیت کے لئے جگہ فراہم کرے گی۔
مذید پڑھیں : جے ایس ایم یو سینڈیکیٹ انتخاب، پروفیسر کی نشست پر پروفیسر ہما علی کامیاب
یے لونگ سلک روڈ کالج پاکستان انیشیئیٹو کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین انڈسٹریل روبوٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ کلچرکو بھی فروغ ملے گا دونوں ادارے تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ربوٹکس سے متعلق ماڈرن ایجوکیشن کے لئےاساتذہ اور طلبہ کی مفت ٹریننگ بھی فراہم کریں گے۔
اس موقع پروائس چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ جامعہ آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کو بین الاقوامی معیار تک پہنچے اس سلسلے کی ایک کڑی چائنہ کالج سے معاہدہ ہے اس کورس میں طلبہ کو ربوٹکس ٹیکنالوجی کی جدید ترین ٹریننگ کے لئے اسکالر شپ بھی دی جائیں گی۔ ہم پاکستان میں آئی ٹی معیار کو بہتر بنانے کے لئے چائنہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری خواہش کا احترام کرتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ۔