کراچی : ایکسپرٹ مارکیٹنگ کے زیر انتظام کراچی کے مقامی ہوٹل میں روڈن انکلیو کے لیے ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کراچی کی رئیلٹر برادری سمیت دوسری اہم کاروباری شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔
اس موقع پر روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ ملک اسد عباس اور صدر آل کراچی رئیلٹر ایسوسی ایشن ایم رحمان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا، دوران تقریب شرکاء کو روڈن انکلیو کے مخصوص اور پر کشش محل وقوع اور تعمیراتی کاموں کے مناظر کی ویڈیو بھی دکھائی گئیں ۔
مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے کرمنل ریکارڈ رکھنے والوں کو سیاست کرنے سے روک دیا
اس موقع پر روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ ملک اسد عباس کا کہنا تھا کہ عوام کا روڈن انکلیو پر اعتماد ہماری پہلی ترجیح ہے، جبکہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل کراچی رئیلٹر ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمان نے کہا کہ روڈن انکلیو کراچی کے رئیلٹرز اور سرمایہ کاروں کو ہی نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی منافع بخش سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔
اسی عزم کو یقینی بنانے اور کراچی کے رئیلٹرز اور سرمایہ کاروں کو اپنی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ایکسپرٹ مارکیٹنگ نے کراچی آفس کے افتتاح کا اعلان بھی کیا