کراچی : ادارہ فراہمی و نکاسی آب میں گریڈ 18 کے ایگزیکٹیو انجنیئر الیکٹریکل اینڈ مکینکل محمد راشد صدیقی کو ہائیڈرنٹ ، ٹینکر سروس کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ شعیب تغلق خان کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر نمبر KW&SB/DMD/HRD&A/289 کے مطابق گریڈ 18 کے ایگزیکٹیو انجنیئر (الیکٹریکل اینڈ مکینکل) محمد راشد صدیقی کو ہائیڈرنٹ ، ٹینکر سروس کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے ۔
گریڈ 18 کے افسر اعظم خان کا عوامی مفاد کے تحت واپس ڈپٹی ڈائریکٹر ( ٹیکس ) تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اعظم خان ایمپلائی نمبر 023975-5 کو ریونیو ریسورس اینڈ جنریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔
مذکورہ تقرری و تبادلے چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی منظوری سے کئے گئے ہیں ۔