منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

صحت و تعلیمجامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کو نئی بھرتی تک کام جاری رکھنے...

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کو نئی بھرتی تک کام جاری رکھنے کا حکم

کراچی :جامعہ کراچی ڈائریکٹر فنانس کو نئی بھرتی تک کام جاری رکھنے کا حکم کر دیا گیا ہے ، طارق کلیم تین سالہ مدت معاہدہ مکمل کرنے کے بعد بھی بغیر نوٹیفکیشن کے سرکاری ادارے کے اہم منسب پر بیٹھے تھے جس کی وجہ سے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے افسران نے انہیں زبردستی سیٹ سے ہٹایا تھا .

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے نئی بھرتی تک کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ طارق کلیم کو یونیورسٹی اینڈ انسٹیٹیوٹ لاز ( ترمیم شدہ ) ایکٹ 2018 کے تحت وزیر اعلی سندھ کو حاصل اختیارات کے تحت اجازت دی گئی ہیں .

محکمہ جامعات اینڈ بورڈ کے سیکشن افسر کمال احمد کے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر 2196 کے مطابق وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد سیکرٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں نے جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم کو نئے ڈائریکٹر فنانس کی بھرتی تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں