کراچی : وفاقی جامعہ اردو کے عبدالحق کیمپس میں "عشق مصطفی ﷺ سمینار منعقد کیا گیا تھا جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک رہی ، طلبہ کمیٹی کی جانب سے معنقدہ اس پروگرام کے اختتام پر طلبہ تنطیموں ، اساتذہ اور معاونین کا خصوصی شکریہ بھی ادا گیا .
تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں طلبہ کمیٹی کی جانب سے "عشق مصطفی ﷺ سمینار” منعقد کیا گیا تھا جس میں نوجوان عالم دین مولانا مفتی محمد نعمان کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا اور عالم و تدریس کے حوالے سے اہم نکات بیان کیئے ۔
طلبہ کے اس پروگرام میں طلبہ و طالبات کی حاضری سے سیمینار ہال بھر گیا تھا ، کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ساتھی طلبہ نے طلبہ کمیٹی کی اس کاوش کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا عہد کیا گیا تاکہ طلبا و طالبات میں تعلیم کے ساتھ شعور اور تربیت بھی ہو سکے .