ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںخانہ فرہنگ کی " رسولِ رحمت ، محورِ وحدت " کانفرنس میں...

خانہ فرہنگ کی ” رسولِ رحمت ، محورِ وحدت ” کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام کی شرکت

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں ” رسول رحمت ، محور وحدت ” کے عنوان سے علمی کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ کانفرنس میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی مختلف دینی و مذہبی اہم شخصیات، جامعات کے اساتذہ ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دوسرے علمی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام ”رسولؐ رحمت محور وحدت” کے عنوان سے ایک علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی مختلف دینی و مذہبی شخصیات، کراچی کے جامعات کے اساتید، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دوسرے علمی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے عصر حاضر میں وحدت امت کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ سب نے گفتگو کے دوران اپنی آراء بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی ذات گرامی کو وحدت کا محور قرار دیا ۔

کانفرنس سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا ، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی  جنرل مولانا سید عقیل انجم قادری ، صدر ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان مولانا شیخ حسن صلاح الدین ، استاد جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی سیف اللہ ربانی ، سربراہ کلیہ معارف اسلامی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی ، مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی ، صدر جمعیت علمائے پاکستان کراچی ڈویژن مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی ، مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان مولانا شبیر میثمی ، معروف ادبی شخصیت و شاعر سید فراست رضوی ، حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کراچی کے سربراہ آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی ، مسجد قبا کراچی کے امام جماعت مولانا منظر الحق تھانوی اور جامعہ کراچی کے شعبہ معارف اسلامی کے استاد ڈاکٹر جواد ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

مذید پڑھیں : آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا –

کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا سلیم اللہ ترک ، مسلم لیگ (ن) شعبہ علما و مشائخ سندھ کے صدر سید اظہر علی شاہ ہمدانی ، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت کئی علمی، ادبی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر اور ایرانی قونصل جنرل نے اپنی تقریروں میں امت اسلامی کی وحدت اور یکجہتی کو مسلمان ممالک کی نجات کا واحد ذریعہ بتایا ۔ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ عالمی سامراج  مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان کو کمزور کرنے کے در پے ہے ۔ اس وقت عالم اسلام کو جن مسایل اور مشکلات کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے آپس میں عدم اتحاد یے ۔ اگر دنیا کے تمام مسلمان متحد ہو جائیں تو فلسطین، یمن، کشمیر سمیت عالم اسلام کے سارے مسایل حل ہوسکتے ہیں ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کل سے ڈائریکٹر فنانس کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

انہوں نے مزید کہا : مسلمانوں کے بنیادی عقاید میں کوئی اختلاف نہیں ۔ سب ایک خدا، ایک رسول اور ایک قبلہ پر یقین رکھتے ہیں ۔ اس طرح نماز، روزہ، حج، زکات اور جہاد بھی سب کی مشترکہ عبادات ہیں۔ باقی جو سطحی اختلافات ہیں ان کو جید علماء و دانشور حضرات مل بیٹھ کر گفتگو کے کے ذریعے حل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے بہت تاکید کے ساتھ وحدت امت کی اہمیت کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسلامی ایران کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ سنی اور شیعہ آپس میں متحد ہو کر ہی عصر حاضر میں عظیم تمدن اسلامی کو تشکیل دے سکتے ہیں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں