ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

صحت و تعلیموفاقی وزیرتعلیم سے پاکستان میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف...

وفاقی وزیرتعلیم سے پاکستان میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف کی ملاقات

اسلام آباد : ( اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے پاکستان میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔ وزارت کے سینئر حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی ۔

رانا تنویر حسین نے ازبک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں، ازبکستان کے وسطی ایشیا میں مضبوط تعلقات ہیں ، پاکستان کو ازبکستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ بھی تعاون میں مزید وسعت کے لیے ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہیے ۔

رانا تنویر نے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مہارت اور علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔رانا تنویر حسین نے طلباء کے باہمی تعاون بالخصوص ہنرمند پیشہ ورانہ تربیت کے لیے تبادلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نمایاں امکانات موجود ہیں۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کل سے ڈائریکٹر فنانس کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے رانا تنویر کو ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم پر عالمی کانفرنس میں مدعو کیا۔ سفیر نے رانا تنویر کو بتایا کہ جمہوریہ ازبکستان 14 سے 16 نومبر 2022 تک تاشقند، ازبکستان میں یونیسکو کے تعاون سے منعقد ہونے والی ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ڈبلیو سی ای سی سی ای) پر دوسری عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر ہموار کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے جوائننگ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جے ڈبلیو جی تعلیم کے میدان میں تعاون کو بڑھا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ یونیورسٹی سے یونیورسٹی تعاون اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوشن ٹو ٹیکنیکل انسٹیٹیوشن تعاون آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں