اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینصحافی رہنما فرخ سعید خواجہ انتقال کر گئے ، کراچی پریس کلب...

صحافی رہنما فرخ سعید خواجہ انتقال کر گئے ، کراچی پریس کلب کا گہرے دکھ و رنج کا اظہار

کراچی : سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے رہنما فرخ سعید خواجہ اتوار کو لاہور کے مقامی اسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہارگئے ۔

گزشتہ کچھ عرصے سے وہ علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ اتوار16 اکتوبر کو بعد از نماز عشاء 555 نیلم بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور میں ادا کی گئی۔

خواجہ صاحب ایک طویل عرصہ نوائے وقت سے منسلک رہے اور ملازمین کے حقوق کی آواز اٹھانے پر نوائے وقت کی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔

مذید پڑھیں : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے او پی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دے دی

کراچی پریس کلب نے فرخ سعید خواجہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافی برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی سمیت مجلس عاملہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ فرخ سعید خواجہ اپنے پیشے محبت کرنے والے ایک مخلص انسان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کیا ۔

ان کے انتقال سے صحافی برادری ایک متحرک اور حقیقی رہنما سے محروم ہو گئی ہے ۔ کراچی پریس کلب نے خواجہ فرخ سعید کے اہل خانہ سے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں