الرٹ نیوز : متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے خیمے لگانے کا سلسلہ جاری ہے ،
اماراتی ہلال احمر کی جانب سے بلوچستان کے تحصیل تھل، جیکب آباد ، محمدخان، ڈیرہ اللہ یار اورکئی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں خیمے، راشن ، کپڑے تقسیم کرنے سلسلہ جاری ہے .
مزید پڑھیں : کٹی پہاڑی سے تودہ گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر معطل
اماراتی ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان فراہم کیا جا رہا ہے ، یو اے ای ہلال احمر کی جانب سے بلوچستان کے کئی علاقوں میں خیمہ بستی کا سلسلہ جاری ہے .
اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے .