منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانکٹی پہاڑی سے تودہ گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر معطل

کٹی پہاڑی سے تودہ گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر معطل

کراچی : تھانہ پیر آباد کی حدود میں واقع کٹی پہاڑی سے تودہ گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر معطل ہو گئی ، تاہم تودہ گرنے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے .

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی سے اورنگی ٹائون کیلئے داخلی راستے میں پہاڑی سے تودہ سڑک پر آ گیا ، جس کی وجہ سے ٹریفک جزوی طور پر معطل ہو گیا تھا . تودہ گرنے سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے .

مزید پڑھیں :تنگوانی میں قبائلی دہشت گردی نے دو افراد کی جان لے لی

شاہراہ نور جہاں کی قریب کٹی پہاڑی کے قریب تودہ گرنے کے بعد ملبے کو تاحال نہیں ہٹایا جا سکا ہے ، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی عبدالقادر تالپور اور ایڈمنسٹریٹر اورنگی ، ایس ایچ او پیر آباد مختیار پہنور سمیت دیگر متعلقین جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ریسیکیو کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا .

کٹی پہاڑی میں پہاڑی تودہ گرنے سے جانی نقصان تو نہیں ہوا ، تاہم پہاڑی پر رہائشی بنانے کے عمل کی مذید روک تھام اور سیوریج اور پانی کی لائنیوں کے لئے کی گئی کھدائی اور سڑک کی جانب دونوں طرف پہاڑی کے ساتھ کنکریٹ کی دیواریں نہ لگائی گئیں تو پہاڑی سے مذید تودے گرنے کے امکانات ہیں .

علامہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑک کے دونوں جانب سے خصوصی فنڈز سے دیوار تعمیر کرا کے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے .

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں