ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانتنگوانی میں قبائلی دہشت گردی نے دو افراد کی جان لے لی

تنگوانی میں قبائلی دہشت گردی نے دو افراد کی جان لے لی

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) تنگوانی میں قبائلی دہشت گردی کا ایک خونی واقعہ سامنے آیا ہے ، قبائلی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق جگن پولیس تھانہ کی حدود میں بھیہ برادری کے مسلح افراد نے ڈاہانی برادری کے نوجوان حارف ڈاہانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔ مسلحہ ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد با آسانی فرار ہوگئے ہیں ۔

جبب کہ بدلہ میں بی سیکشن پولیس تھانہ کے حدود میں ڈاہانی برادری کے مسلحہ افراد نے رئیس کالو خان بھیو کے ہوٹل پر حملہ کر کے صابر عرف صابو بھیو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں :‌کیا MQM اور PPP کے مابین خاموش معاہدہ ٹوٹنے کو ہے ؟

اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، واقعہ پرانے خونی تنازعے پر پیش آیا ہے ، دونوں گروپوں میں سخت کشیدگی برقرار ہے ، دوہرے قتل کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے .

دونوں برادریوں کے افراد اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ، پولیس کی جانب سے تاحال دونوں جانب کے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے .اب تک دونوں برادریوں کے 3 افراد قتل ہوئے ہیں .

اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ اگر اس خونی تنازے کو نہیں روکا گیا تو مزید زندگیاں ضائع ہو سکتے ہیں .

متعلقہ خبریں