کراچی : کراچی پریس کلب پر سندھ ایکشن کمیٹی کا شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب پر پہنچی ، جس میں سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ ، قومی عوام تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر زین شاہ ، جی دی اے کے رہنما صفدر عباسی و عبدالمومن میمن سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے .
سندھ ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ یہ سندھ کو ڈبو کر مال بنا رے ہیں ، یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ سندھ برباد ہو ڈوب جائے ہم سندھ کے نام پر کرپشن کریں ، سندھ کی عورتوں کو بے نظیر انکم سپورٹ کا نام دے کر بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے ، امیر سندھ کی عورتیں کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے ،
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ سندھ سے آپ کا کوئی تعلق ہے ، میں عمران خان سے پوچھتا ہوں آپ کل کراچی آئے تھے آپ نے سیلاب زدگان کو پوچھا ؟ ، بھٹو زندہ ہے تو آج سندھ کیوں ڈوبا ہوا ہے ، سندھ میں انتہا پسندی میں دکھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، سندھ میں اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں ، ہم انتہا پسند نہیں ہیں ، اردو اور سندھی بولنے والے مطالبہ کر رہے ہیں کہ غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے ، سندھ ہمارا تاریخی وطن ہے سندھ ہماری ہے .
مذید پڑھیں :یہ ملک کیسے چل رہا ہے؟
انہوں نے مذید کہا کہ یہ ہماری پہلی وارننگ ہے، اگر سیلاب متاثرین کو بحال نہیں کیا گیا تو سندھ ایکشن کمیٹی سخت لاحہ عمل طے کرے گی ، کرپشن اور بیڈ گورننس سندھ کو دیوار سے لگا رہی ہے .
مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی لاکھوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ، آصف زرداری جب کرپشن میں پھنس جاتا ہے تو اس کو این آر او دیا جاتا ہے ، زرداری نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، پیپلز پارٹی کے وزراء سیلاب متاثرین کا مذاق اڑا رہے ہیں ، سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی نے دربدر کر دیا ہے . پیپلز پارٹی اور زرداری بے ایمان ہیں ، پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کی جائے .
سندھ کو سب سے بڑا خطرہ زرداری اور پیپلز پارٹی سے ہے ، 14 سالوں سے پیپلز پارٹی نے سندھ کو برباد کر دیا ہے ، زرداری نے سندھ کے لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے ، آج امریکی کا صدر کہتا کہ پاکستان خطرناک ممالک میں سے ہے ، زرداری مافیا نے سندھ کو غلام بنایا ہوا ہے ، سندھ ڈوب رہا تھا بلاول زرداری گھوم رہے تھے ، سندھ ڈوبا نہیں سندھ کو ڈبویا گیا ہے .
انہوں نے مظالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو گھر تعمیر کروا کر دئیے جائیں ، 87 ارب فنڈز جو احسن اقبال نے اناونس کئیے اس کو سندھ کے لئیے وقف کیا جائے ، ہم وارننگ دیتے ہیں کہ سندھ کو برے حالات سے نکالو ورنہ اس کو نتیجہ بہت سخت ہو گا ، ہم اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہیں کہ جس طرح پیپلز پارٹی کو انہوں نے 2018 کے الیکشن میں جتوایا ہے وہ 2023 میں نہ دہرایا جائے .