جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںصغیر احمد قادیانی کو مسلمان لڑکی کے اغوا کیس میں جیل بھیج...

صغیر احمد قادیانی کو مسلمان لڑکی کے اغوا کیس میں جیل بھیج دیا گیا

کراچی : عدالت نے صغیر احمد قادیانی کو مسلمان لڑکی کے اغوا کیس میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ، پولیس نے دوران تفتیش مسلمان لڑکی کے اغوا میں نامزد ملزم صغیر احمد ( قادیانی) سے پرچی برآمد کی ، جس میں صغیر احمد نے مذہبی جماعت کی جانب سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ‌ حاصل کرنے کے بعد بھی قادیانیوں کی مالی معاونت کی اور انہیں چندہ فراہم کیا تھا .

تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی تھانے میں 356 کے الزام میں درج مقدمہ نمبر 239/2022 کے تحت پولیس ریمانڈ میں موجودہ ملزم صغیر احمد سے ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ صغیر احمد نے مذہبی جماعت کے سامنے جھوٹ بول کر مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا ۔ جس کا ثبوت اس کی جیب میں موجود ایک رسید سے ملا ہے ۔

ریمانڈ کے دوران کی گئی تفتیش کے دوران ملنے والے ریکارڈ میں پولیس کا ایک رسید بھی ملی ہے جس میں صغیر احمد نے 11 مارچ 2022 قادیانیوں کو چندہ دیا ، یہ چندہ گلشن جامی تنظیم کو دیا جس پر صدر احمدیہ ربوہ کے نام بھی درج ہے ، رسید کا نمبر 0050 ہے ۔ اس رسید کے بعد عدالت کو منظور احمد مئیو (راجپوت) ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نکاح 2021 میں ہوا اور اس کے بعد اس نے قادیانیوں کو قادیانی ہونے کی حثیت سے چندہ دیا تو اس کا مطلب ہے اس نے جھوٹ بولا کہ میں مسلمان ہو گیا تھا ۔

مذید پڑھیں : دوران ملازمت انتقال کر جانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے بچوں کو مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈرز جاری

جج نے سوال کیا یہ یہ مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے اور غیر مسلم کے لئے بھی اسلام و آئین میں باقاعدہ حقوق مقرر کئے ہیں ، جس پر وکیل منظور احمد مئیو نے عدالت کو بتایا کہ قادیانی کوئی مذہب نہیں ہے ، قادیانی سپریم کورٹ کے لارج بینچ کے حکم کے باوجود خود کو منیارٹی رجسٹرڈ نہیں کرا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ کوئی مذہب نہیں ہے اس لئے ان کو کوئی حقوق اقلیت والے حاصل نہیں ہیں ۔

عدالت میں استعدعا کی گئی کہ ملزم کو جیل بھیجا جائے اور اس سے ریکوری کی جائے ، جس کے بعد عدالت نے پولیس انوسٹی گیشن افسر کو حکم دیا کہ اگلی سماعت 26 اکتوبر کو عدالت میں مذید ثبوت جمع کر کے لائیں ۔ اور اس کے بعد ملزم کا مذید ریمانڈ کے بجائے اسے جیل روانہ کر دیا گیا ہے ۔

دفاع ختم نبوت کونسل کے چیئرمین علامہ ضیا اللہ سیالوی کی جانب سے مغویہ کے کیس کو مضبوط کرنے اور اسے منطقی انجام تک پہچانے کے لئے الیکشن کمیشن سے جہاں صغیر احمد سمیت اس کے خاندان کی لسٹیں نکلوائی وہیں پر مذہبی جماعت سے رابطہ کر کے مسلمان ہونے کے سرٹیفکیٹ پر وضاحت بھی لکھوائی تھی ۔ .

عزت اللّٰہ خان
عزت اللّٰہ خانhttp://alert.com.pk
عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں