اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں "عشق مصطفی ﷺ " پروگرام 17...

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں "عشق مصطفی ﷺ ” پروگرام 17 اکتوبر کو ہو گا

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم سیمینار 17 اکتوبر کو منعقد ہو گا ، پیر کو منعقد ہونے والے پروگرام 11 بجے سیمینار ہال میں شروع ہو گا جس میں نوجوان اسلامک اسکالر عالم محقق "مفتی محمد نعمان موضوع پر روشنی ڈالیں گے .

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں طلبہ میں دینی شعور کو بیدار کرنے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی محبت کو فروغ دینے کے لئے "عشق مصطفی ﷺ ” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا ہے . پروگرام 17 اکتوبر بہ روز پیر دن 11 بجے سیمینار ہال میں منعقد کیا جائے گا .

جس میں تمام اساتذہ ، طلباء و طالبات اور اسٹاف کو دعوت عام دی گئی ہے . "عشق مصطفی ﷺ ” کے پروگرام میں عنوان کی مناسبت سے نوجوان اسلامک اسکالر مفتی محمد نعمان بیان کریں گے .اس پروگرام کا انعقاد جامعہ اردو کے طلباء و طالبات کی جانب سے از خود کیا گیا ہے .

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں