کراچی : اسکول کے بچوں کی لڑائی بڑوں تک جا پہنچنے کے بعد لیاری میں اسکول وین پر حملہ کر دیا گیا ، جس کے نتیجہ میں دو طلبہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں .
تفصیلات کے مطابق تھانہ چاکیواڑہ کی حدود لیاری بہار کالونی میں نجی اسکول میں طلبہ کا جھگڑا ہوا ، جس کے بعد بات بڑوں تک پہنچ گئی ، جس کے بعد بچوں کے سرپرستوں نے اسکول وین پر مبینہ طور پر حملہ کر دیا ۔
اس حملے کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ، اسکول کے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، طلبہ نے اسکول جانے سے انکار کر دیا ہے ۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 149 طلبہ میں احساس اسکالر شپ کے چیکس تقسیم
دوسری جانب زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کی گئی ۔ زخمی عبدالرحمان کا کہنا تھا کچھ شر پسند مسلح افراد نے اسکول وین پر حملہ کیا تھا ، نجی اسکول طلبہ سمیت والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور با آسانی فرار ہوگئے .
ادھر مذکورہ تھانے کی پولیس پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے مدد کرنے کے بجائے مذاکرات کے لئے دبائو بڑھا دیا ہے ، زخمی عبد الرحمن نے اعلیِِ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔