منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگجامعہ کراچی کے سیکیورٹی گارڈ نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر...

جامعہ کراچی کے سیکیورٹی گارڈ نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر مقالہ لکھ کر ایم فل کر لیا

کراچی : جامعہ کراچی کے باہمت سیکورٹی گارڈ اختر نواز خٹک نے ایم فل کر لیا ۔ اپنی ملازمت کی مناسبت سے شعبہ جرمیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناعمہ سعید کی نگرانی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر ایم فل ڈگری حاصل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں سیکورٹی ملازم اختر نواز خٹک نے ایم فل مکمل کر لیا ہے جن کو 21 ستمبر 2022 کو لیٹر جاری کیا گیا ۔ جس کے بعد آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسان اوج نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی اور ان کی محنت کو سراہا ہے ۔

جامعہ کراچی شعبہ سیکورٹی کے ملازم اختر نواز خٹک کو 2009 میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انٹرمیڈیٹ تعلیم کی بنیاد پر سیکورٹی گارڈ بھرتی کیا تھا اس دور میں ڈاکٹر خالد عراقی سیکورٹی ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

اعلی کارکردگی کیوجہ سے 14 اگست 2021 کو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے میڈل اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیا تھا
اعلی کارکردگی کیوجہ سے 14 اگست 2021 کو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے میڈل اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیا تھا

جس کے بعد اختر نواز خٹک نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گریجویشن کیا ۔ بعد ازاں ایم اے جرمیات میں داخلہ لیا اور جامعہ سے باقاعدہ اجازت لیکر دن کی ڈیوٹی انجام دی اور ایوننگ میں ریگولر طالب علم کے طور پر کرمنالوجی پڑھائی کی اور یوں ایم اے مکمل کیا تھا ۔

خیبر پختون خوا کے ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے اختر نواز خٹک کا کہنا ہے کہ میں نے ایم اے کے بعد ایم فل کی کلاسز دن کو لیں اور ایوننگ اور رات کی شفٹ میں ڈیوٹی انجام دیتا رہا ۔ جس کے بعد الحمد اللہ ایم فل مکمل کر لیا ہے ۔ اس کامیابی میں میرے والدین کی دعائیں ہیں اور میری استانی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناعمہ سعید کی محنت ہے ۔

” اسٹریٹ کرائم کو روکنے کی اختیار کی گئی حکمت عملی” کے موضوع پر تحقیق کر کے ایم فل کی ڈگری لینے والے اختر نواز خٹک کا کہنا ہے کہ میں 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں ۔ میری الحمد اللہ 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔

اعلی کارکردگی کیوجہ سے 14 اگست 2021 کو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے میڈل اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیا تھا

جامعہ کراچی کے سیکورٹی گارڈ اختر نواز خٹک کا کہنا ہے کہ ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی بھی کروں گا اور اگر جامعہ نے سیکورٹی کو بہتر بنانے کا موقع دیا تو ضرور بہتری لاوں گا ۔ ایم فل کے بعد جامعہ کی انتظامیہ نے قوانین کے مطابق مجھے گریڈ 16 کا لیٹر دے دیا ہے اور امید ہے اب تنخواہ بھی بڑھے گی کیونکہ الاونس ملے گا ۔

اختر نواز خٹک کا کہنا ہے کہ 2014 سے اب تک جامعہ کراچی میں 14 اگست کی پرچم کشائی کی تقریب میں وائس چانسلرز کے ہمراہ فلیگ ہوسٹنگ میرے ہی ذمہ ہوتی ہے ۔ 10 افراد کے کنبے کی کفالت کرنے والے باہمت ‛ ذی شعور اور تعلیم یافتہ سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ خالد محمود عراقی صاحب کے دور میں بھرتی ہوا تھا آج وہ وائس چانسلر ہیں یقیناً انہیں بھی میرے بارے میں سن کر خوشی ہو گی ۔

اختر نواز کا کہنا ہے کہ اگر انسان ہمت کرے تو ہر چیز حاصل کر سکتا ہے ۔ مصمم عزم انسان کی کامیابی کا پہلا راز ہوتا ہے اور پھر جہد مسلسل منزل کی طرف لے جاتی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں