اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادفوزیہ مشتاق اور آصف خٹک کی غیر قانونی تقرری کیخلاف کارروائی کی...

فوزیہ مشتاق اور آصف خٹک کی غیر قانونی تقرری کیخلاف کارروائی کی جائے : پی این اے

کراچی : سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کےاسپیشل سیکریٹری ھیلتھ اٸنڈ کوآرڈینیشن مرزا مشہود بیگ نے اعتراف کیا کہ فوزیہ مشتاق اور آصف خٹک کی تقرری غیر قانونی ھے ۔ جس پر کمیٹی کے چیٸرمین نے وضاحت طلب مراسلہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

پی این اے سندھ مطالبہ کرتی ہے کہ جب فوزیہ مشتاق کی اسسٹنٹ رجسٹرار کی مقری ہی غیر قانونی تھی تو اس کا ڈپٹی رجسٹرار کا پروموشن بھی غیر قانونی قرار دیکر انہیں فی الفور اسسٹنٹ رجسٹرار پر واپس بھیج کر باقی قانونی کاررواٸی اور کروڑوں کی مراعات کی واپسی بعد میں کی جاٸے ۔

پی این سی میں ہر سال کروڑوں روپے کی کرپشن اور اقربا پروری پر ہونے والے تحقیقات کے نتیجے میں بہت سے انکشافات اگلے اجلاس میں ھونے کی بھرپور امید کرتے ھوے سینیٹ قومی اور صوباٸی اسیمبلیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ھیں ۔

پی این اے سندھ منتخب صدر پی اینسی شازیہ صوبیہ سومرو سے بھی اپیل کرتی ہے کہ کرپٹ ٹولے کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا قانونی فرض نبھانے میں کوٸی کسر نہ چھوڑیں ۔ پاکستان بھر کے نرسنگ پروفیشنل آپ کو ھمیشہ نجات دہندہ کے طور پر یاد رکھیں گے ۔ مگر جانتے بوجھتے کرپٹ افراد کے ساتھ کمپروماٸیز کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی جیسا کہ سابق صدور آج تاریخ کے کٹہرے میں ملزم بنے سر شرمندگی سے جھکاٸے کھڑے ھیں ۔

پاکستان بھر کی نرسوں سے بھی اپیل کرتے ھیں کہ اس نازک مرحلے پر متحد اور چوکنے رھیں تاکہ مجرم کہیں لیدے کر راہ فرار نہ پکڑ سکیں ۔ متحد ھو کر ببے رحم احتسابی عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے تک سینیٹ کمیٹی کو تمام شواھد پہنچاتے رھیں اور انپر بھروسہ رکھیں کہ ان کے نام صیغہ راز میں ھی رھینگے۔

پی این اے سندھ اور پاکستان نرسز فیڈریشن یہ بھی امید کرتی ھے کہ قومی تحقیقاتی ادارے بھی جلد اپنی رپورٹیں بناکر قانونی کارواٸی شروع کرینگے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں