منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینڈی جی پرائیویٹ اسکول کی نجی اسکولوں کو الیکشن سے متعلق اہم...

ڈی جی پرائیویٹ اسکول کی نجی اسکولوں کو الیکشن سے متعلق اہم ہدایات

کراچی : ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا نے ایک آفس آرڈر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تمام نجی اسکولوں کے پرنسپلز ، ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دی ہیں کہ الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق تمام پرائیویٹ اسکول اور انسٹیٹیوٹس کے پرنسپلز ، ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضلعی ریٹرننگ آفیسر ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور ان کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

اسسٹنٹ کمشنر یا ریٹرننگ افسر کو اسکول میں جو بھی سہولت درکار ہو وہ فراہم کی جائے تاکہ الیکشن کے معاملے کو کوئی کوہتائی نہ ہو ۔

مذید پڑھیں : اَن پڑھ سرکاری سکول ٹیچر ارب پتی کیسے بن گئی ؟

اس کو لازمی بنائیں کہ اسکول میں پانی کے ٹینک ، بجلی ، بائونڈری ، غسل خانے ، وہیل چیئر کے لئے ریمپ پیڈ سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں ۔ اور اگر کسی بھی قسم کی کوہتائی پائی گئی تو اس صورت میں کارروائی کی جائے گی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں