ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںڈاؤ یونیورسٹی دنیا کے سب سے بڑی عالمی درجہ بندی میں شامل

ڈاؤ یونیورسٹی دنیا کے سب سے بڑی عالمی درجہ بندی میں شامل

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جامعات کی رینکنگ کی بین الاقوامی دوڑ میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ٹاپ میڈیکل یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

ہر سال کے لیے بین الاقوامی جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ "THEWUR” نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو 601-800 کی ریٹنگ میں شامل کر لیا ہے۔

"دی وور” کی 2030 عالمی درجہ بندی میں میں پاکستان سے 29 جامعات کو شامل کیا گیا تھا جن میں ڈاؤ پاکستان کی واحد طبی جامعہ ہے جسے اس عالمی درجہ بندی میں شامل ہوکر ٹاپ پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی جامعات میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔

دنیا کے 1799 اداروں میں سے 601-800 کی عالمی درجہ بندی کے ساتھ 2023 ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہونے کا سنگ میل ڈاؤ یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی قیادت میں حاصل کیا ہے۔ان کی قیادت اور اقدامات کے نتیجے میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اعلی معیاری تحقیق، طبی خدمات، اسکالر شپ اور کمیونٹی سروسز میں مسلسل کوششیں کی ہیں ۔

مذید پڑھیں : اَن پڑھ سرکاری سکول ٹیچر ارب پتی کیسے بن گئی ؟

پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس کامیابی کو پوری ٹیم کی کامیابی قرار دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز اور عملہ بھی شامل ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی جامعات کی تعداد یہ ظاہر کرتی ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی تسلسل کے ساتھ دنیا کی دیگر بہترین جامعات کے مقابل اپنا معیار نہ صرف برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ اپنے تعلیمی پروگرام، سہولتوں اور خدمات میں مسلسل بہتری لاتے ہوئے اچھے گریجویٹس تیار کر رہی ہے جو عالمگیر سطح پر مقابلے کے ساتھ صنعتوں کے جانچ کے پیمانوں پر بھی پورا اترتے ہیں۔

"دی وور” 2023 کی درجہ بندی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تحقیقی مقالہ جات میں عالمی سطح پر 428 ویں اور پاکستان کی 29 جامعات میں چوتھے جبکہ ملکی طبی جامعات میں پہلا درجہ رکھتی ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی "دی وور” کی 2023 کی عالمی درجہ بندی کی 601-800 کی رینج میں داخل ہوئی ہے ۔

یہ اعزاز پاکستان کی کسی اور میڈیکل یونیورسٹی کو اس سے پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے 104 ممالک کی 1799 جامعات کے لئے 2023 کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی "دی وور” کی اشاعت کو درحقیقت سب سے بڑی اور مختلف النوع درجہ بندی سمجھا جاتا ہے۔ اس درجہ بندی میں قومی سطح پر پاکستان کی 29 جامعات کو شامل کیا گیا جن میں سے ڈاؤ یونیورسٹی نے مجموعی طور پر چوتھا درجہ حاصل کیا ہے۔

مذید پڑھیں : سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کے ” پیپر لیکس ” کی انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات

یاد رہے کہ 2022 کی کیو ایس ایشیا کی درجہ بندی میں بھی ڈاؤ یونیورسٹی خطے کے گہری تحقیق کے اداروں میں سے ایک کے طور پر شامل ہوئی تھی۔ اس عالمی درجہ بندی سے جو بنیادی مقاصد حاصل ہوتے ہیں ان میں سب سے پہلے تو اس ڈیٹا کو جیو پولیٹیکل انڈیکیٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، مذکورہ ادارے کی انتظامی حکمت عملی تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے اور سب سے اہم، دنیا بھر میں طلبا کے علمی میدان کے انتخاب کے رجحانات کا اندازہ ہوتا ہے دوسری جانب تعلیم کے بعد انہیں ملازمت ملنے کے امکانات کو بھی ان اعدادوشمار کی روشنی میں میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

"دی وور” کی درجہ بندی میں یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کی شرح 3 فیصد ہے جبکہ فیکلٹی/ اسٹاف کی شرح فی طالب علم 6.8 فیصد ہے. یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے یونیورسٹی کا درجہ تو 2004 میں حاصل کیا تاہم جس طبی کالج کی بنیاد پر اسے یونیورسٹی کا درجہ ملا اس کالج کی سنگ بنیاد 10 دسمبر 1945 کو صوبہ سندھ کے گورنر سر ہیو ڈاؤ نے رکھا تھا۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں