ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاننادر مگسی کے لواحقین کا تفتیشی حکام کی روایتی بے حسی پر...

نادر مگسی کے لواحقین کا تفتیشی حکام کی روایتی بے حسی پر اظہار تشویش

کراچی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری) پیر آباد کے علاقے مگسی پاڑا میں پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے نوجوان نادر مگسی کے لواحقین نے تفتیشی حکام کی روایتی بے حسی و ٹال مٹول سے کام لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل میں ملوث مرکزی پولیس افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ جبکہ اب تک مقدمے میں گرفتار 3 پولیس اہلکار ابتدائی تفتیش و عدالت کو دیے جانے والے بیانات میں ملزم کے ہاتھوں مقتول کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔

مذید پڑھیں : واٹر بورڈ : سائٹ سپر ہائی وے میں 20 غیر قانونی کنکشن منقطع

لواحقین کا کہنا ہے کہ نادر مگسی قتل میں جعلی پولیس مقابلے کیطرح سے جعلی تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ھے جسکا زندہ ثبوت تاحال نیازی کے گرفتاری کیلیے کسی طرح کے اقدامات کانہ کرنا ھے اورنہ ھی ان کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کاروائی کرنا ھے ۔

ان کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے زیرحراست انسپکٹر بشیر کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے ھیڈکانسٹیبل یاسین نیازی اور کانسٹیبل عمیر خان کے گرفتاری کیلیے میانوالی اور خیبر پخون خواہ جانے کا تو زکر کیا مگر تاحال پولیس پارٹی کے دوسرے صوبے میں چھاپہ مارنے کی اجازت لینے کیلیے کوئی رپورٹ ھوم ڈپارٹمنٹ کو نہیں بجھوائی کیونکہ پولیس عملی طور پر کچھ کرنا ھی نہیں چاھتی ۔

نہ ھی بڑے افسران نادر مگسی کے قتل کے ملزموں کے گرفتاری کے حق میں ھے کیونکہ ایسا کرنے سے پولیس کامورال ڈون ھوجائے گا انکا رعب دبدبہ اور دھشت عوام میں ختم ھوجائے گی اور اس کے بعد انہیں حرام کمانے میں مشکل پیش آئے گی ۔

متعلقہ خبریں