کراچی : مفتی محمودؒ کی یوم وفات کے سلسلے میں مفتی محمود کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، مفتی محمودؒ کانفرنس کل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مفتی محمود کانفرنس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔
مذید پڑھیں : اسلام آباد پولیس : غیر معیاری آن لائن سسٹم سے اکثر امیدوار فارم جمع نہ کرا سکے
اسلم غوری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مفتی محمود کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزراء، سیاسی جماعتوں کے قائدین، وکلاء، اور سول سوسائٹی کے افراد مفتی محمود کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔