منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینحکومتی ادارے ملکی خود مختاری اور آئین کی عملداری کو یقینی بنائیں...

حکومتی ادارے ملکی خود مختاری اور آئین کی عملداری کو یقینی بنائیں ، علما ء مشائخ

کراچی : ملک بھر کے علما ء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے انتباہ کیا ہے کہ حکومت اور ادارے ملکی خود مختاری اور آئین و دستور کی عملداری کو یقینی بنائیں ،ختم نبوت ہمارا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور تاقیامت جناب خاتم النبیین ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔

ریاست کے خلاف سازشوں کا حقیقی ادراک کیا جائے اور قادیانیوں سمیت تمام اسلام و وطن دشمن عناصر کی سرکوبی کی جائے ، اسلام کو بطور نظام حیات نافذ کیا جائے اور سود کی لعنت سے ملک کو پاک کیا جائے ‛ ٹرانس جینڈر جیسے قوانین کو ختم کیا جائے۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام سے بے حیائی اور ہم جنس پرستی کے لئے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں ، ٹرانس جینڈر بل مغرب کا ایجنڈا ہے۔ پہلے ہمارے خاندانی نظام کو کمزور کرنے اور مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی اسمبلی میں بل منظور کروایا گیا تھا ،اور اب ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام سے بے حیائی اور ہم جنس پرستی کے لئے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں جو قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کے سامنے ایکسپوز ہو گئیں، دونوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔چترال سے لے کر کراچی تک ہر شخص حالات سے پریشان ہے حکمران جماعتوں کی سیاست میں جو لوگ فرق کرتے ہیں وہ سیاسی طور پر شاید نابالغ ہی ہو سکتے ہیں، یہ ایک ہی طرح کے لوگ ہیں بس اتنا فرق ہے،حضورؐ کی ذات مبارکہ کے ساتھ ساتھ ان کے مشن سے بھی محبت کی جائے۔ نظام مصطفی ؐ ہی لوگوں کو چین اور سکون فراہم کرے گا ۔

مذید پڑھیں : ٹھٹھہ میں 18 خاندانوں کے 80 افراد نے اسلام قبول کر لیا

ان الفاظ کا اعادہ ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے لانڈھی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا ۔

کانفرنس میں جے یو پی کے جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، یو ایم ایف پی کے مرکزی رہنماؤں پیر سیدارشد حسین اشرفی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری ، پروفیسر ڈاکٹر دلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی، پروفیسر حافظ سید ضیاء الدین بخاری، پروفیسر سعید احمد سہروردی، مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ ، شیخ عبدالوحید یونس، مولانا محمد سلمان بٹلہ، سلیم احمد بخاری صدر جے یو پی شاہ فیصل ٹاؤن،جمیل احمد خان بزرگ رہنما جے یو پی ،قاری ادریس قاضی، ڈاکٹرطلحہ قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ حضرت محمدؐ سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے نبیؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ہم سیرت مصطفی ؐ پر عمل پیرا ہو کر طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں اسلام امن کا داعی ہے اسلام اور امن دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہو گا، ہمارا معاشرہ پُر امن ہو گا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغام کو سمجھیں گی۔

مذید پڑھیں : مکہ مکرمہ کا خاکروب لمحوں میں ارب پتی بن گیا

انہوں نے کہا کہ حضور ؐنے وقت کے طاغوت کوللکار ااور اسلامی ریاست کے قیام کیلیے حرم کعبہ اور اپنا شہر مکہ چھوڑا اور اسلام کا عادلانہ نظام عملی طور پر نافذ کیا اورجدوجہد کاراستہ اختیار کرتے ہوئے مشن نبوت کو زندہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عشق مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اسوہ رسول ؐپر عمل پیر اہوکر باطل قوتوں کامقابلہ کریں اور پاکستان میں نظام مصطفیؐ عملی طور پر نافذ کیا جائے۔ دعوت نبویؐ سے دنیا میں شرک، بدعات، جاہلی رسم و رواج کا خاتمہ ہوا، آپؐ کی پاکیزہ تعلیمات سے معاشرے میں چھائی ہوئی تاریکی دور ہوئی اور انسانیت کو عروج حاصل ہوا۔

آج بھی دنیا میں امن و سلامتی،رواداری ترقی و کامیابی کیلیے امام کائناتؐ کا اسوہ مبارک ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال پاکستان حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کا نشانہ بنتا آرہا ہے۔ حالات آج پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ہم اس وقت تک دنیا میں با عزت اور با وقا ر مقام حاصل نہیں کرسکتے جب تک خود انحصاری کا راستہ اختیار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں معاشی ترقی کے امکانات پہلے سے زیادہ کمزور ہو چکے ہیں جو کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں